تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:16

کوئٹہ :24 مشتبہ افرادزیرحراست، اسلحہ برآمد

جیو نیوز - کوئٹہ…فرنٹیئر کور اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں کوئٹہ کےنواحی علاقے سے 24مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر ان کے قبضے سے اسلحہ و تخریبی تحریری مواد اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔

ترجمان ایف سی کے مطابق مشترکہ کارروائی اسمنگلی اور گردونواح میں کی گئی،جس میں 24مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی میں دو پسٹل، شارٹ گن، تخریبی تحریری مواد، پاسپورٹ اور افغان مہاجر کارڈز بھی برآمد کرلیاگیامزید تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.