14 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:15
مانسرہ میں چوتھے روز بھی وقفے وقفے سے بارش
جیو نیوز - مانسہرہ......ضلع مانسہرہ میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے چوتھے روز بھی جاری رہا جس وجہ سے ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مانسہرہ شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،صبح موسم صاف اور چند گھنٹوں تک دھوپ بھی نکلی رہی لیکن سہ پہر کے بعد اچانک تیز بارش اور بعض علاقوں میں ہلکی ژالہ باری بھی ہوئی جسکی وجہ سے موسم پھر سرد ہو گیا ہے۔