تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:31

رینجرز نے قتل میں ملوث ملزم کا90 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سے گرفتار کئے گئے 7افراد کے قتل میں ملوث ملزم کا رینجرز نےانسداد دہشت گردی کی عدالت سے 90 روز کاریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے7 افراد کے قتل میں ملوث ملزم اعجاز کو گرفتار کیا،ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے بدنام عسکری ونگ سے ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملزم کا90 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے،ملزم نے بھتہ خوری کی بھی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.