تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:40

یوم پاکستان پر پریڈ کی تیاریاں جاری

جیو نیوز - Zاسلام آباد.......اسلام آباد میں 23 مارچ کی پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وفاقی دارالحکومت کی فضائوں میں آج ایف16سمیت دیگر طیاروں نے ریہرسل کی۔

یوم پاکستان پر منعقد ہونے والی پریڈ کے لیے مسلح افواج کے دستوں کی ریہرسل جاری ہے، ہیلی کاپٹرز، جنگی طیارے اور پیرا ٹروپرز بھی پریڈ ڈے کے لیے پریکٹس کر رہے ہیں۔

مسلح افواج کی پریڈ فیصل ایونیو سے متصل پریڈ گرائونڈ میں ہو گی جس میں بری ، بحری اور فضائی افواج کے دستوں کے ساتھ رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے دستے بھی شریک ہوںگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.