14 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:45
سرفرازمرچنٹ کی پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی
جیو نیوز - اسلام آباد......ایم کیوایم کے را سے مبینہ رابطوں اور رقم کی وصولی کے الزامات پر سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو پاکستان آکر بیان ریکارڈ کروانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ایف آئی اے ڈائریکٹر اسلام آباد زون انعام غنی نے سرفراز مرچنٹ سے برطانیہ میں ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ سمن جاری کرنے کا مقصد ان کی توہین نہیں بلکہ تحقیقات میں شامل ہونے کی دعوت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز مرچنٹ نے انعام غنی کو پاکستان آکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، اس سلسلے میں ایف آئی اے اور سرفراز مرچنٹ مل کر نئی تاریخ کا تعین کریں گے۔