تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:1

ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے ملک پرامن ہوگیا، گورنر پنجاب

جیو نیوز - لاہور......گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن اور ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے بعد پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ پرامن اور محفوظ ملک بن چکا ہے۔

پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور وکلاء کے وفد نے لاہور گورنر پنجاب سے ملاقات کی،اس موقع پر گورنر کاکہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آئینی اداروں کا استحکام ناگزیر ہے۔

گورنر پنجاب نےمزید کہا کہ تاجر برادری تمام تر مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کا پہیہ جاری رکھے ہوئے ہے اسکا کردار قابل ستائش ہے، جب کہجمہوریت کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کے لیے وکلاء برادری کی قربانیاں بے مثال ہیںَ

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.