تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:6

مظفرآباد: لڑکی سے 5ملزمان کی مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزم گرفتار

جیو نیوز - مظفرآباد......آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں 8 مارچ کو لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے 5 ملزم گرفتار کرلیے گئے، ملزمان نے راز افشا ہونے کے خوف سے لڑکی کو زہر دے دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مظفرآباد کے پوش علاقے طارق آباد کی 18سالہ لڑکی کو رئیس نامی ملزم نےاپنے دیگر چار ساتھیوں سمیت اغوا کیا اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔راز افشا ہونے کے خوف سے ملزمان لڑکی کو زہر دے کر گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

لڑکی کو بے ہوشی کی حالت مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔ چار روز بعد لڑکی نے ہوش میں آنے پر پولیس کو بیان دیتے ہوئے پانچوں ملزمان کی نشاندہی کردی۔ پولیس نے گزشتہ رات پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے دس روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.