تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:55

بدین : حلقہ پی ایس 59گولاڑچی میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

جیو نیوز - بدین .....بدین میں سندھ اسمبلی کے حلقہ 59گولاڑچی کے 37پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہےگا ۔

پولنگ اسٹیشنوں کے اندراور باہر رینجرز کو تعینات کردیا گیا ہے ،جن 37پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عمل ہورہا ہے وہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 44ہزار 85ہے۔

حلقے کی 37پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ مسلم لیگ ن کے اسماعیل راہوں کی درخواست پر ہورہی ہے،الیکشن کمیشن نے 25اسٹیشنوں کو انتہائی حساس جبکہ 12کو حساس قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.