15 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:1
سی ٹی ڈی کی مردان میں کارروائی،3دہشتگرد گرفتار
جیو نیوز - پشاور.......محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے3 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاہے، ملزمان کے قبضہ سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کاروائی مردان ماڈل ٹاون کے علاقہ میں کی گئی، اس دوران سلیمان، حیات عالم اور کاشف الرحمن نامی دہشتگردوں کو مقابلے کے بعد گرفتارکیاگیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی سے بتایاگیا ہے، جن کے قبضے سے 3 دستی بم، 2 پستول، ایک کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا۔