تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:10

میٹرک کے امتحان کی سیکیورٹی کیلئےبورڈ چیئرمین کا محکمہ داخلہ کو خط

جیو نیوز - کراچی ......کراچی میں میٹرک کے امتحان میں سیکیورٹی کےلیے چیئرمین میٹرک بورڈ نے محکمہ داخلہ،رینجرز اور پولیس کوخط لکھ دیا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ وہ امتحانی مراکز اور لاکھوں طلبہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے میٹنگ بھی کرینگے،ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت28مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں ساڑھے 3لاکھ طلبا شریک ہونگے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ امتحانات کی سیکیورٹی کے پیش نظر مراکز کی تعداد میں 12فیصد تک کمی کردی ہے،جس کے ایگزامیشن سینٹرز کی تعداد 438سے کم کرکے 378ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.