تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:42

وسیم اختر کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ ،جواب کیلئے مئی تک کی مہلت

جیو نیوز - کراچی ......ایم کیو ایم کے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کے خلاف رینجرز کے50 کروڑ روپے ہرجانےکے دعوے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے وسیم اختر کو جواب جمع کرانے کےلیے 17مئی تک مہلت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں وسیم اختر کے وکیل کا کہنا تھا کہ معاملے سے متعلق رکارڈ کی روشنی میں جواب تیار کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔

وسیم اختر کے خلاف رینجرز کے میجر عبید نے درخواست دی تھی کہ 25ستمبر2015 کو ٹی وی شو میں وسیم اختر نے رینجرز پر ہزاروں کھالیں چھیننے کا الزام لگایا، عدالت وسیم اختر کو 50کروڑ روپےہرجانہ اداکرنے کا حکم جاری کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.