تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:58

وزیر اعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات

جیو نیوز - کراچی......وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختارنے ملاقات کی اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا ۔

ترجمان وزیر اعلی ہائوس کے مطابق وزیراعلی سیدقائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی، ملاقات میں امن وامان ، نیشنل ایکشن پلان ، ٹارگیٹڈ آپریشن اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میںکورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختارکی جانب سے ٹارگیٹڈ آپریشن تیز کرنے اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.