تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:23

بدین: حلقہ پی ایس 59کےتمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا وقت ختم

جیو نیوز - بدین...... حلقہ پی ایس 59کےتمام 37پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

بدین کے پی ایس 59کے37پولنگ اسٹیشنز پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی ہے، پولنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر رہی۔

پیپلزپارٹی کےمحمدنوازچانڈیواورمسلم لیگ ن کےاسماعیل راہو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ امن و امان قائم رکھنے کیلئے 5 سو پولیس اور 3 سو سے زائد رینجرز اہلکار تعینات تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.