تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:13

پنجاب اسمبلی کا منظور شدہ نسواں بل واپس لیا جائے،حنیف جالندھری

جیو نیوز - کراچی.......وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ قاری حنیف جالندھری نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا منظور شدہ تحفظ نسواں بل واپس لیا جائے، اگرحکومت خواتین کے حقوق کاتحفظ چاہتی ہے تو وراثت،جبری شادی ، قرآن سے شاد ی اور تین طلاقوں جیسے بنیادی مسائل پرعلما کی مشاورت سے قانون سازی کی جائے۔

قاری حنیف جالندھری نے جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی میں مفتی محمد نعیم کے ساتھ نیو زکانفرنس کی۔ قاری حنیف جالندھری نے کہاکہ علما اور دینی جماعتیں حقوق نسواں بل کو مسترد کرچکے ہیں، حکومت یہ قانون واپس لے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے علما کی مشاورت سے نیا بل لائے۔

مفتی محمد نعیم نے اس موقع پر کہا کہ تحفظ نسواں بل سے خواتین کو تحفظ ملنے کے بجائے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے 3 اپریل کو لاہور میں استحکام مدارس پاکستان کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.