16 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:1
نیب کی جانب سے سندھ پولیس میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات
جیو نیوز - کراچی......سندھ پولیس میں ہونے والی کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے نیب نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سمیت 26 پولیس افسران کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب حکام نے 21 مارچ کو سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کو بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق غلام حیدر جمالی سمیت مزید 26 افسران کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور تمام افسران کو 21 سے 26 مارچ تک بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کی ہے۔
ان افسران میں کراچی کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ان افسران میں ایس ایس پی ویسٹ کراچی، ایس ایس پی کشمور اور ایس ایس پی مٹیاری سمیت دیگر افسران کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نیب سندھ پولیس کے تفتیشی فنڈز کی خردبرد کے معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔