16 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:17
پی ٹی آئی ووٹرز عمران خان کو ڈھونڈ رہے ہیں، حمزہ
جیو نیوز - لاہور......مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے عمران خان کو تلاش کررہے ہیں، چند مہینوں میں ملتان میں میٹرو چلے گی اور الزام لگانے والے دیکھتے رہ جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے جلال پور پیر والا میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیتنے نہیں دل جیتنے آئے ہیں، عمران خان میٹرو بس کو جنگلا بس قرار دیتے رہےاور دھاندلی کا نعرہ لگا کر ڈھائی سال ضائع کردیے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وہ سیاست ہار جیت کے لئے نہیں مخلوق خدا کی خدمت کے لئے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں برسوں سے لوگ امن کے لئے ترس رہے تھے، آج کراچی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔