تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:32

راہ داری منصوبے سے ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں،بلاول بھٹو

جیو نیوز - اسلام آباد.......پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے نہ صرف ملکی ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں بلکہ یہ منصوبہ خطے میں امن و استحکام کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو سی پیک سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ یہ منصوبے جلد از جلد مکمل ہوں ۔

کمیونسٹ پارٹی چین کے وفد نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی اور تعمیر و ترقی کی نئی منزلیں طے کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.