تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:41

کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں،اغوا برائے تاوان کے ماسٹر مائنڈ اور مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 ایل ایم جیز، 7 ایس ایم جیز، 18 رائیفلز، 7 پستولیں اور 11 کریکر بم برآمد کئے گئے ۔ یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے کی وارداتوں میں استعمال ہوسکتا تھا۔

ایک اور کارروائی کے دوران رینجرز نے گلشن اقبال ، سعود آباد اور اورنگی ٹاؤن سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ 12 مارچ کو ڈیفنس کے علاقے سے کاشان نامی لڑکے کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان کو بھی پکڑلیا گیا ہے۔ کاشان کی رہائی تین لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد ممکن ہوئی تھی ۔

بعد میں رینجرز نے عدنان نامی اغوا کار کو دستگیرکے علاقے سے گرفتارکیا ، پھر اس کی نشاندہی پر توفیق جاگیرانی اور اس کے ساتھی کوپکڑا گیا۔توفیق جاگیرانی ڈیفنس میں اغواء کی واراداتوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.