16 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:13
کراچی :سندھ ہائیکورٹ کےجج کے گھراور مومن آباد تھانے کے قریب دستی بم حملے
جیو نیوز - کراچی......کراچی کےعلاقےڈیفنس میں نامعلوم افراد سندھ ہائی کورٹ کےجج جسٹس نذر اکبرکے گھرکےقریب دستی بم پھینک کر فرارہوگئے، مومن آبادتھانےکےقریب بھی دستی بم حملہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق دستی بم سندھ ہائیکورٹ کےجج جسٹس نذر اکبرکے گھرکے قریب پھینکا گیا۔دستی بم پھٹ نہ سکا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈکوفوری طورپرطلب کیاگیاجس کاکہناہےکہ دستی بم روسی ساختہ ہے جسے ناکارہ بنانا ممکن نہیں۔
دوسرادستی بم حملہ مومن آباد تھانے کے قریب کیاگیا،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی پھینکا جو تھانے کے عقب میں آکر گرا، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔