16 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:1
لاہور:علامہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں آپریشن،15مشتبہ افرادزیر حراست
جیو نیوز - لاہور......لاہور کے علاقےعلامہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مشتبہ افراد کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایس پی ڈاکٹر اقبال کی سربراہی میں پولیس نے سرچ آپریشن وحدت کالونی، مسلم ٹاؤن، مصطفیٰ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں کیا۔ آپریشن کے دوران شناختی کوائف نہ رکھنے پر 15افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ادھر جلال پورپیروالا میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے 27 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ مشکوک افراد سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔