16 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:57
پشاور: سنہری مسجد روڈ پر مسافر بس میں دھماکا
جیو نیوز - پشاور… پشاور میں سنہری مسجد روڈ پر مسافر بس میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکے کا شکار ہونے والی بس سے زخمیوں کو کاٹ کر نکالا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا معلوم کیا جارہا ہے۔