تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:26

دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے،ممنون حسین

جیو نیوز - اسلام آباد.........صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات تاجکستان کے ایوانِ زیریں کے چیئر مین ظہروف شکر جان سے ایوان صدر میں ایک ملاقات کےدوران کہی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان معاہدوں کے لیے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

افغانستان میں امن پاکستان اور عالمی امن کے لیے ضروری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے،ہم امن پسند ہیں ، مذاکرات کے ذریعے جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں ۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کاسا 1000 منصوبے کی جلد تکمیل کے منتظر ہیں ۔پاکستان اور تاجکستان کے درمیان عوامی رابطوں اور تجارت میں اضافہ ناگزیر ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاک تاجک دفاعی تعاون خوش آئند ہے۔

پاکستان دفاع اور دیگر شعبوں میں تاجکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین ایوانِ زیریں تاجکستان کا کہنا تھا کہ تاجکستان اکنامک کاریڈور کے ذریعے اقتصادی فوائد حاصل کر سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.