17 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:30
یونیورسٹی روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کاآپریشن
جیو نیوز - کراچی ......... محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے یونیورسٹی روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اس دوران سڑکوں پر قائم پتھارے ، ریسٹورنٹس اور دکانوں کی جانب سے بڑھائی گئی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا ہے۔
کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر نے جیو نیوز کو بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر اسلامیہ کالج سے سفورا چورنگی جانے والی سڑک پر انسداد تجاوزات کے عملے نے سڑکوں پر قائم پتھارے ، ریسٹورنٹس اور دکانوں کی جانب سے بڑھائی گئی تجاوزات کو مسمار کیاہے۔
یہ آپریشن ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر شروع کیاگیاہے،پہلے مرحلے میں اسلامیہ کالج سے سفورا چورنگی تک تجاوزات کا خاتم کیا گیا ہے،جبکہ دوسرے مرحلے میں سفورا چورنگی سے اسلامیہ کالج تک آنے والی سڑک پر تجاوزات کا خاتمہ کیاجائیگا۔