تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:47

لاہور بورڈ کے زیراہتمام کل سے نویںجماعت کےامتحانات کا آغاز

جیو نیوز - لاہور........ لاہور بورڈ کے زیراہتمام کل سےنویںجماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے جس میں 2 لاکھ 50 ہزار 797 طلباء طالبات حصہ لیں گے۔

لاہوربورڈ کی انتطامیہ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات کے لیے 812 سینٹرز بنائے گئے ہیں جس میں ایک لاکھ 31 ہزار 695 طلباء اور ایک لاکھ 19 ہزار 102 طالبات امتحانات دیں گے۔

امتحانی سینٹرز کے اردگرد 144 کی دفعہ نافذ ہوگی۔17 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات 2 اپریل تک جاری رہے گے۔

طلب علم کل عربی،ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور کمرشل جغرافیہ کا پہلا پرچہ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.