17 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:3
دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ،2 ملزمان کو 14سال قید کی سزا
جیو نیوز - کراچی ........کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 14،14 سال قید کی سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان محمد قاسم اور آصف خان کو 14،14 سال قید کی سزا سنادی۔ملزمان کو 2015 میں زمان ٹائون تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔