تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:21

غیر ملکیوں نے کوائف پولیس کو جمع کروا دیئے،ترجمان وزارتِ داخلہ

جیو نیوز - اسلام آباد............. ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دارلحکومت میں رہائش پذیر تمام غیر ملکیوں نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے دو گھنٹے قبل ہی اپنے تمام کوائف متعلقہ پولیس کو جمع کرا دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دارلحکومت میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو اپنے گھروں کے کوائف 24گھنٹوں میں دینے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، غیر ملکیوں کے گھروں کے راستوں کوآج شام چھ بجے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم یہ کوائف متعلقہ پولیس کو فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

کوائف جمع کرنے کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے، کوائف جمع کرانے والے غیرملکیوں میں اکثریت سفارتکاروں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.