17 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:37
شکار پور میںلیڈی پولیو ورکرز ٹیم پر فائرنگ ، تین زخمی
جیو نیوز - شکار پور.........شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین کے قریب مسلح افراد نے پولیو ورکرز کی ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے تین لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئیں۔
ایس ایس پی شکار پور ناصر آفتاب کے مطابق خواتین لیڈی ہیلتھ ورکرز بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے بعد ڈیوٹی ختم ہونے پر اپنے بھائی کے ہمراہ گڑھی یاسین سے گاؤں اپنے گھر جارہی تھیں کہ مارفانی برادری کے مسلح نے ان پر حملہ کردیا اور فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ سے تین خواتین افشاں، رخسانہ اور نبیلہ زخمی ہوگئیں جنہیں تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جن میں سے شدید زخمی خاتون افشاں کو لاڑکانہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مارفانی برادری کے دو گروپوں میں زرعی زمین کے پرانے تنازع کی وجہ سی پیش آیا ہے ۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شکار رپور سکندر خشک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے، حملے میں ملوث ملزمان پر مقدمہ درج کر کےان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔