تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:10

زرداری کی خواتین پولیو ورکرز پر حملہ کی مذمت

جیو نیوز - نیو یارک ..............پلزپارٹی کے شریک چیئر میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کی مہم میں شریک پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں جو آئندہ نسلوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے شکارپور میں پولیو ٹیم پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں سخت سزا دلائی جائے۔

ایک بیان میں سابق صدرکا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت سندھ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کی زندگیاں بچائی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز پر حملہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.