تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:33

حکومت کی ترجیحعام آدمی کا معیار زندگی بہتر بناناہے، نواز شریف

جیو نیوز - اسلام آباد...........وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ حکومت کی ترجیح عام آدمی کی معیار زندگی کو بہتر بناناہے،کم آمدن والے افراد کی سہولیات کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے اور آئندہ سال ان میں اضافہ کیاجائےگا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت مختلف ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے کم آمدن والے افراد کو زندگی کی بہتر سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

ہماری حکومت کی ترجیح چھوٹے گھروں اور فلیٹس کی تعمیر، تعلیم اور صحت کی سستی ترین سہولیات کی فراہمی شامل ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت نے کئی ایک منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں آنئدہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحی بنیادوں پر اضافہ کیاجائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.