تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:6

ایئر چیف مارشل سہیل امان کی آسٹریلوی ہم منصب سے ملاقات

جیو نیوز - اسلام آباد...........ایئر چیف مارشل سہیل امان نے آسٹریلوی ہم منصب سے ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار پر بات چیت کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق آسٹریلیا میں جاری ایئر پاور کانفرنس کے دوران ہونےو الی ملاقات میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج خصوصا پاک فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

آسٹریلوی ایئر چیف نے دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں مسلح افواج کی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.