تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:14

پشاورمیں سرچ آپریشن، 50مشتبہ افراد زیرحراست، اسلحہ برآمد

جیو نیوز - پشاور…پشاورکےمختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ جس دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حیات آباد اور کوتوالی کے علاقوں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ مشتبہ افراد کے قبضہ سے 3 پستول، 2 ریپیٹرز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

آپریشن کے دوران لیڈِز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.