تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:18

کشمیر ،بالائی خیبرپختونخوا،فاٹا، پنجاب میں آج بارش کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے آج سےہفتے تک کشمیر ،بالائی خیبرپختونخوا،فاٹااور پنجاب میںکہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران کشمیر مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ ڈویژن، فاٹا میں کہیں کہیں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب میں راولپنڈی ڈویژن، اسلام گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور، فیصل آباد میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

آج اور کل مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلا ئیڈ نگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.