تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:54

لاہور : ایم کیوایم قائد کیخلاف جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد

جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کےقائد کےخلاف الزامات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن تشکیل دینےکی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

جسٹس شاہد وحید نےبیرسٹر علی گیلانی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایم کیو ایم کےقائد کےخلاف پارٹی چھوڑنےوالوں کےالزامات سنگین نوعیت کےہیں، چھان بین کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینااور تحقیقات کراناحکومتی اختیار ہے،عدالت تفتیشی افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی،عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.