18 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:6
نیپال: سرتاج عزیز اور سشما سوراج کی باضابطہ ملاقات
جیو نیوز - کٹھمنڈو......نیپال میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی باضابطہ ملاقات شروع ہوگئی ہے۔
سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سے تمام امور پر بات چیت ہوگی۔
سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دعوت نامہ بھارتی وزیر خارجہ کے سُپرد کر دیا۔ آئندہ سارک سربراہ کانفرنس پاکستان میں ہوگی ، جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔