تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:22

امریکا میں نواز شریف اور مودی کی ملاقات کا امکان ہے، سرتاج عزیز

جیو نیوز - کٹھمنڈو......مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اس ماہ کےآخرمیں 31 تاریخ کووزیراعظم نوازشریف نیویارک جارہے ہیں، توقع ہے کہ امریکا میں وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی۔

نیپال میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی باضابطہ ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہماری میٹنگ کافی مفید اور خوشگوار رہی ،میری ملاقات کا بنیادی مقصد سارک سربراہ کانفرنس کا دعوت نامہ دینا تھا، جتنے بھی ہمارے ایشوز تھے انہیں اس میٹنگ میں بڑی خوش اسلوبی سے طے کیا گیا ہے، تمام ایشوز پر سمجھوتا اور معاہدہ ہوگیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو پاکستان کی جے آئی ٹیم بھارت پہنچے گی اور 28 کو کام شروع کرے گی، پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم 27 مارچ کو بھارت پہنچے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.