تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:30

امید ہے پرویز مشرف علاج کیلئے باہر آسکیں گے، ڈاکٹر امجد

جیو نیوز - دبئی......دبئی میں پرویز مشرف کے معالج ڈاکٹر امجد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پرویز مشرف جلد علاج کے لیے دبئی آسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سیر و سیاحت کیلئے بیرون ملک نہیں آرہے، ان کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے میں گیپ ہے، جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔

ڈاکٹر امجد کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپریشن نہ ہوا تو مشرف کے مفلوج ہونے کا خدشہ ہے تاہم ابھی تک حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، معاملہ وزرات داخلہ کے پاس ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.