تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:56

مشرف کابیرون ملک جاناجمہوریت کےخلاف سازش ہے،مولا بخش چانڈیو

جیو نیوز - کراچی.......مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ میاں نوازشریف دن بہ دن کمزور ہوتے جارہے ہیں، اختیارات میاں نواز شریف کے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اور حکومت کے درمیان مک مکا ثابت ہورہا ہے جس کے نتیجے میں پرویز مشروف کو باہر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے احسان کا بدلہ چکا دیا ہے،مشرف کا جانا جرم ہے، مشرف نے آئین توڑا، ججز کو قید رکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.