تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:59

پشاور یونیورسٹی میں کمپیوٹرز کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

جیو نیوز - پشاور ......پشاور یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، طلباء کے لیے مختص لیپ ٹاپ اسٹاف ممبران کو بھی تھما دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، طلباء کے لیے مختص لیپ ٹاپ 100سے زائد اسٹاف ممبران میں تقسیم کئے گئے ہیں،جس کا ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نوٹس لیا اورا سٹاف ممبران کو لیپ ٹاپ کمپیوٹرز واپس کرنا پڑے۔

دوسری جانب ترجمان پشاور یونیورسٹی کے مطابق کئی اسٹاف ممبرز نوکری کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں لیپ ٹاپ دیے گئے، یہ وضاحت ایچ ای سی حکام کو پیش کی گئی تو انہوں نے اسٹاف ممبران سے واپس لیے گئے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز انہیں دوبارہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعظم نے اعلی تعلیم حاصل کرنے والےا سٹاف ممبرز کو آیندہ بھی لیپ ٹاپ کمپیوٹرز دینے کی اجازت دے دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.