20 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:31
ٹھٹھہ:کوچ اور وین کے تصادم میں زخمی مزید2 افراد دم توڑ گئے
جیو نیوز - ٹھٹھہ.....ٹھٹھہ میں کوچ اور وین کے تصادم میں زخمی مزید2 افراد دم توڑ گئےجس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6ہوگئی جبکہ 8افراد زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق ٹھٹھہ وین حادثے میں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ،8 زخمیوں کو کراچی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطا بق کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر وین گھگھر پھاٹک کے قریب کوچ سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کراچی منتقل کیا گیا،جہاں 2 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔