20 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:22
پنجاب کے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - لاہور.......پنجاب میں خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کا عمل تیز کرنے اور اشتہاریوں کی فہرستیں نئے سرے سے مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت لاہور میں آرپی اوز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشتہاریوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ہدایت کی کہ کریک ڈاؤن کے دوران عورتوں اور بچوں کوتنگ نہ کیاجائے۔