تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:54

وفاقی اردو یونیورسٹی کی جعلی ڈگریاں منسوخ

جیو نیوز - کراچی......وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سابقہ انتظامیہ کے دور میں جاری کی گئی جعلی ڈگریاں منسوخ کردی ہیں۔

وفاقی جامعہ اردو کے رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ انتظامیہ کے دور میں جاری کی گئی جعلی ڈگریاں منسوخ کردی گئی ہیں، 2013 میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے دور میں بیچلرز پروگرام کی 186 جعلی ڈگریاں جاری کی گئی تھیں۔

جعلی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں سیاست دان اور تاجر بھی شامل ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ نے سابقہ دور میں جاری کی گئیں تمام ڈگریاں منسوخ کردی ہیں، جعلی ڈگریوں سے متعلق جاری تحقیقات میں وفاقی اردو یونیورسٹی نے تمام جعلی ڈگریوں کی تفصیلات ایف آئی اے کو بھی فراہم کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.