تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:11

پنجاب میں جنگل کا قانون رائج ہے، لاہور ہائی کورٹ

جیو نیوز - لاہور.....لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں جنگل کا قانون رائج ہے، پولیس کے اعلیٰ افسران قانون پر عمل درآمد کرانے کی بجائے لینڈ مافیا سے مل کر شہریوں کو تنگ کرنےمیں مصروف ہیں۔

نجی ملکیتی زمین پر ریونیوافسران کےقبضے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا پنجاب میں جنگل کا قانون رائج ہے،پولیس افسران قانون پر عمل درآمد کرانے کی بجائے شہریوں کو تنگ کرنےمیں مصروف ہیں۔

درخواست گزارنےمؤقف اختیار کیا کہ ریونیو افسران لینڈ مافیا سے مل کرپولیس کے آشیر باد سے ان کی نجی ملکیتی زمین پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.