تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:59

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مارچ کو بلانے کی سمری گورنر کو ارسال

جیو نیوز - لاہور....... محکمہ قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مارچ کو بلانے کے لئے گورنر پنجاب کو سمری ارسال کردی گئی۔

محکمہ قانون کے ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے کے لیے سمری ارسال کی گئی تھی،اب اسمبلی کا اجلاس 30 مارچ کو بلانے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ پارلیمانی سال میںپنجاب اسمبلی کے اب تک 63 دنوں پرمشتمل اجلاس ہوچکے ہیں، مزید 37 دن اجلاس بلانا لازم ہے، پنجاب اسمبلی کا 30 مارچ کو ہونے والا اجلاس 2 ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.