تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:25

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، سیاسی و عسکری قیادت

جیو نیوز - اسلام آباد......سیاسی وعسکری قیادت نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑسے اکھاڑ پھینکا جائے گا ، پشاور میں بس پر دہشت گرد حملے میں معصوم افراد کو نشانہ بنایاگیاایسےحملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی ، اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

سیاسی و عسکری قیادت نے پشاورمیں سرکاری ملازمین کی بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور ایسے واقعات پرسخت تشویش کااظہار بھی کیا، سیاسی و عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ پشاور جیسے دہشت گردی کے واقعات ناقابل قبول ہیں،دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کو بھی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے ،عارضی بےگھرافراد کی گھروں کو جلد واپسی یقینی بنائی جائے گی، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کراچی آپریشن کو بھی منطقی انجام تک پہنچایاجائےگا۔

سیاسی و عسکری قیادت نے ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشنز کی کامیابیوں پر اطمینان کااظہارکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.