20 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:34
بیمار آدمی عدالت کو واپس آنے کا یقین دلاکر گیا ہے، سعد رفیق
جیو نیوز - لاہور.......وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک عمر رسید ہ اور بیمار آدمی بیرون ملک چلا گیا ہے تو ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیےکہ وہ عدالت کو واپس آنے کا یقین دلا کر گیا ہے۔
لاہورریلوے اسٹیشن پر تقریب میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی ایکسپریس ٹرین کی اپ گریڈ یشن پر ساڑھے 6 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں، جس کے بعد اس کا کرایہ بزنس ٹرین کے برابرکردیا ہے۔
ایک سوال پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب ہم جنرل صاحب کو روکنے کی کوشش کرتے تھے تو دھرنے دیے جاتے تھے ،اب وہ عدالت میں وعدہ کرکے گئے ہیں کہ واپس آئیں گے۔
بلاول بھٹو کی حکومت مخالف تحریک چلانے کے اعلان پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سب کو اپنے دائرے میں رہ کر بات کرنی چاہیے۔