تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:36

مشرف کو فرارکرانے میں حکومت نے سہولت کار کا کردار ادا کیا، سعید غنی

جیو نیوز - اسلام آباد......پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو فرار کرانے میں نواز حکومت نے سہولت کار کا کردار ادا کیا، اس سے آئین شکنی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

سینیٹر سعید غنی نےایک بیان میں کہا ہے کہ نواز حکومت عدالتی فیصلوں کے پیچھے چھپنے کی روایت رکھتی ہے، عدالت نے تو 2 فیصلے شجاعت عظیم کے حوالے سے بھی کیے مگر نوازشریف اپنی مرضی کے فیصلوں پرعمل کرتے ہیں۔

سینیٹرسعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ متعدد عدالتوں میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمات زیرسماعت ہیں ، اس کے باوجود انہیں ملک سے فرار کرا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.