تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:53

لاہور اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش ،5افراد پر تودہ آگرا

جیو نیوز - اسلام آباد.......لاہور کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔آزاد کشمیر میںپہاڑی تودہ گرنےسے ایک ہی خاندان کےپانچ افراد دب گئے۔

ایک شخص کی لاش اور ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔تین افراد کو نکالنے کےلیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

لاہور اور اس کے گردونواح میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے سے گرمی میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران وقفے وقفےسے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش پڑنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.