21 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:46
لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن ،18 افراد زیر حراست
جیو نیوز - لاہور.......لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن خیبربلاک اور ملحقہ مارکیٹوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کے خیبر بلاک اور ملحقہ مارکیٹوں میں سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف چیک کیے گئے، شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے 18مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، زیرحراست افرادکی شناختی دستاویزات کی بائیو میٹرک نظام کے ذریعے چیکنگ کی جا رہی ہے۔