تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:16

بہت بہتر محسوس کررہاہوں، دو چار روز میں معائنہ کراؤں گا، پرویزمشرف

جیو نیوز - دبئی......سیاست پہلے،علاج بعد میں،سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہبہت بہتر محسوس کررہاہوں، دو چار روز میں معائنہ کراؤں گا۔

پاکستان میں بیمار پرویز مشرف نے دبئی پہنچ کر میڈیکل چیک اپ منسوخ کردیا اور سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں۔ پرویز مشرف نے دبئی میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی، ہشاش بشاش مشرف اپنےمخصوص انداز میں خود چلتے ہوئے آئے، ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں انہوں نے کسی درد کی شکایت نہیں کی۔

اس ملاقات میں کسی کو موبائل فون یا کیمرا لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ صحت سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت بہتر محسوس کررہاہوں، دو چار روز میں ڈاکٹر سے معائنہ کراؤں گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.