تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:33

نواب شاہ: واپڈا یونین کی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال

جیو نیوز - نواب شاہ .........نواب شاہ میں واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے لائن سپرینڈنٹ پر تشدد کے خلاف پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔واپڈا ملازمین تشدد کے خلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے۔

اس موقع پر پاکستان ہائیڈرو یونین کے چئیرمین فضل شیخ جاوید قریشی سمیت دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ دو دن قبل غریب آباد میں ہوٹل میں بجلی چوری کرنے پرکنکشن کاٹنے والی ٹیم پر جمالی برداری کے مسلح افراد نے حملہ کردیا اورلائن سپر یٹنٹ پرحشیانہ تشدد کیا اور ٹیم کو دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔

جس کی واپڈا یونین شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.